رمضان سے قبل چینی کی قیمت بے قابو،160روپے فی کلو تک پہنچ گئی

Feb 16, 2025 | 13:58:PM
رمضان سے قبل چینی کی قیمت بے قابو،160روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں چینی کی قیمت 160روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 154 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی ہے، 2025 کے ڈیڑھ ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں اوسط15 روپے 63پیسےفی کلواضافہ ہواہے۔

گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی اوسط 22 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، 2025کےآغازپرملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے64 پیسےفی کلو تھی جبکہ ایک سال قبل 15 فروری 2024 کو چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 48 پیسے فی کلوتھی۔

یہ بھی پڑھیں:سویابین آگئی لیکن مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت نے جون سے اکتوبر 2024 کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، آخری بار اکتوبر 2024 میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنےکی اجازت دی گئی ۔