ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیاں، یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کا احتجاج کا اعلان

Feb 16, 2025 | 15:54:PM
ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیاں، یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کا احتجاج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین نے کل سے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزکے ورکرز یونین نےکل سے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ، ورکرز یونین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ڈیلی ویجرز ملازمین کی برطرفیوں کےخلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا،مطالبات پورے نہ ہونے پر ملازمین کی جانب سے دھرنا دیا جائے گا۔

یونین نے اعلان کیا کہ اسلام آباد زون کےملازمین کل یو ایس سی ہیڈ آفس کے باہر ، باقی ملازمین اپنےاپنے زونز اور ریجنز میں مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:رمضان سے قبل چینی کی قیمت بے قابو،160روپے فی کلو تک پہنچ گئی

سیکرٹری جنرل نیشنل ورکرز یونین راجہ مسکین نے کہا کہ ڈیلی ویجز کے بعداگلی باری ادارے کےکنٹرکٹ اورمستقل ملازمین کی ہوگی، انہوں نے کہا کہ برطرفیوں کےخلاف این آئی آر سی کے لیے کیس تیار کررہے ہیں،برطرفیوں کےخلاف حکم امتناع کے لیے کل رجوع کریں گے۔

جنرل سیکرٹری الائنس یونین عارف شاہ نے کہا کہ ایک ڈیلی ویجرجنید قریشی نےدلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی،ہم اس کی ایف آئی آر حکومت اور انتظامیہ کےخلاف درج کرانے کی کوشش گے۔