طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی شکایت پر یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عبدالشہید پراچہ)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے جوتحقیقات مکمل کرکے 15 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔
اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور سی پی او کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے دورہ افغانستان کیلئے ٹی او آرز تیار کرلیے: بیرسٹر سیف
وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔