(شاہد سپرا)سینیٹر پروفیسر ساجد میر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر منتخب ہوگئے۔ مجلس شوری کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے متفقہ طور پر امیر منتخب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر ساجد میر ساتویں مرتبہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم تیسری بار ناظم اعلی منتخب اور ناظم مالیات حافظ فیصل افضل ہونگے ۔
سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو مجلس شوری کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے متفقہ طور پر امیر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارکان شور ی کی طرف سے ملنے والے مسلسل اعتماد اور انتخاب پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان