بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نےملک کوبہت نقصان پہنچایا،کیپٹن(ر) محمد صفدر 

Feb 16, 2025 | 18:13:PM

(منظور حسین)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نےملک کوبہت نقصان پہنچایا ،9 مئی کو بھارت نے جو نہیں کیا وہ عمران نے کروایا۔مریم نواز نے پنجاب کو دلہن کی طرح سجا دیا ۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں ورکرزکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا کہ  مردان کےمشران نے پاکستان کیلئے قائداعظم محمد علی جناح رح  کا ساتھ دیا، مسلم لیگن کے کارکن ہر دورمیں استقامت کےساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پورے ملک میں تنظیم سازی کریں گے، مسلم لیگ(ن)کا ہرکارکن نوازشریف کا فخرہے۔حکومتیں جادو سے نہیں اللہ کے کرم اور مدینہ کی ریاست کے اصولوں سے چلتی ہیں۔خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں یا مزید محرومی۔نواز شریف چاہتا ہے ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں صحت و تعلیم عام ہو۔ نواز شریف کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے۔نواز شریف کو پاکستان زندہ باد کہنے پر نکالا گیا۔40 سال میں نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا۔ 

 انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھی ان کی ایمانداری پر قسم نہیں کھا سکتے لیگی ۔بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نےملک کوبہت نقصان پہنچایا۔خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سےعوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا، ایک ٹولےنےصوبےکوکرپشن کا گڑھ بنادیا ہے، توشہ خانہ میں لوٹ مارکرنےوالےخیبرپختونخوا بھی لوٹ کرکھاگئے۔خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں یا مزید محرومی۔

نواز شریف چاہتا ہے ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں صحت و تعلیم عام ہو۔گنڈا پور جہاں بھی جاتا ہے مخالفین کی ماؤں بہنوں کو گالیاں دیتا ہے۔سب کی مائیں اور بہنیں برابر ہوتی ہیں، گالی دینا سیاست نہیں ۔کسی کو گالی دینے سے پہلے اپنا کردار دیکھنا چاہیے ،سیاست میں اختلاف ہوتا ہے، مگر ذاتی حملے ناقابل قبول ۔عمران خان کی سیاست گالی سے شروع ہو کر گالی پر ختم ہوتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

مزیدخبریں