انڈین پریمیئر لیگ 22 مارچ سے شروع،10 ٹیمیں دو گروپ 74 میچز

Feb 16, 2025 | 19:07:PM
 انڈین پریمیئر لیگ 22 مارچ سے شروع،10 ٹیمیں دو گروپ 74 میچز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) بھارت میں کھیلے جانیوالی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سال ہونے والے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں شریک 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے فائنل کی میزبانی کولکتہ کا مشہور ایڈن گارڈنز سٹیڈیم کرے گا۔ آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ 22 مارچ کو کولکتہ ہی میں کھیلا جائے گا جبکہ یہ سٹیڈیم 23 مئی کوالیفائر ٹو کی بھی میزبانی کرے گا۔ ایڈن گارڈنز سٹیڈیم 2013 اور 2015 میں ایونٹ کے فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائر ون اور ایلیمینیٹر میچ بالتریب 20 اور 21 مئی کو حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔آئی پی ایل 2025 میں مجموعی طور 74 میچز کھیلے جائیں گے۔یہ سیزن 65 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 12 ڈبل ہیڈر یعنی ایک دن میں دو میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل 2025 کے میچز نئی دہلی، لکھنؤ، کولکتہ، بنگلور، مُلن پور، حیدرآباد، ممبئی، جے پور، احمد آباد، چنئی، دھرم شالہ، وشاکاپٹنم اور گواہاٹی میں کھیلے جائیں گے۔
آئی پی ایل کے اس سیزن کیلئے ٹورنامنٹ میں شریک 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ ون میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز، چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز شامل ہیں۔
گروپ ٹو میں سن رائزرز حیدرآباد، دہلی کیپیٹلز، گجرات ٹائٹنز، ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان