مالاکنڈ یونیورسٹی ہراسمنٹ سکینڈل،ترجمان یونیورسٹی کا موقف سامنے آگیا

ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ

Feb 16, 2025 | 19:08:PM

(عبدالشہید پراچہ)مالاکنڈ یونیورسٹی ہراسمنٹ سکینڈل پر ترجمان یونیورسٹی کا موقف سامنے آگیا۔ 
 ترجمان مالاکنڈ یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی کے پروفیسر سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری اور سخت اقدامات کیے، ملزم نے طالبہ کے گھر جاکر اس سے شادی رچانے کی کوشش کی،ملزم کو سرِدست معطل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شکایت کنندہ کو personal hearing کا موقع دیا گیا، کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے، تادیبی کارروائی کے لیے سینڈیکیٹ کو بھیجا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف ملاکنڈ غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، تمام دستیاب شواہد کی روشنی میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،یونیورسٹی ہمیشہ سے محفوظ اور مساوی تعلیمی ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ نے  ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی شکایت پر یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
 

مزیدخبریں