یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

Feb 16, 2025 | 19:34:PM

(ویب ڈیسک) انڈیا کے معروف یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ نے کہا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
پوڈکاسٹر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کامیڈین سمے رائنا کے شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے جنم لینے والے تنازعے میں رنویر الہ آبادیہ پولیس کو مطلوب ہیں، پوڈکاسٹر نے کہا ہے کہ انہیں بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں تاہم وہ پولیس سے تعاون کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے رنویر الہ آبادیہ نے لکھا کہ ’میں اور میری ٹیم پولیس اور دیگر حکام سے تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں،میں تحقیقات کے ضابطے کی مکمل پیروی کررہا ہوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو میسر ہوں، یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں تحقیقات میں تعاون کروں اور میں سچ میں سب سے معذرت خواہ ہوں۔‘
انہوں مزید لکھا کہ ’میں کہیں نہیں بھاگ رہا ہوں’میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ مجھے جان سے مارنے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، کچھ لوگ مریض بن کر میری والدہ کے کلینک میں گھس گئے، میں خوفزدہ محسوس کر رہا ہوں اور نہیں جانتا کہ کیا کروں لیکن میں بھاگ نہیں رہا، مجھے انڈین پولیس اور عدالتی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔‘
اس سے قبل انڈین نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا تھا کہ ’ممبئی پولیس رنویر الہ بادی کو فون بند ہونے کی وجہ سے ٹریس نہیں کر پا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی شکایت پر یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

مزیدخبریں