تھانہ وہی ڈاکو بھی وہی،خاموشی سے دوسری واردات میں لاکھوں کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے اسکیم تھری کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو گھر میں 4 گھنٹے سے زائد موجود رہے اور پھر 34 لاکھ نقدی ، 13 تولے طلائی زیورات لوٹ کر چپکے سےفرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسکیم تھری کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 34 لاکھ نقدی ، 13 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ ڈکیتی مقدمہ کے مدعی ڈاکٹر جاوید اختر نے ایف آئی آر میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو گھر میں 4 گھنٹے سے زائد موجود رہے،واقعہ 14 فروری کی صبح پیش آیا ۔
تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے مگر ڈاکوؤں کا سُراغ تاحال نہ لگ سکا ۔
یاد رہے کہ 20 جنوری کو اسی علاقے میں پہلے ہی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے، اور اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ۔متاثرین کا کہنا ہےکہ دونوں وارداتوں کے ملزمان ایک ہی ہیں۔20 جنوری کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو اہل خانہ کو کچن میں یرغمال بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان