پتوکی،کھلے مین ہول میں خاتون  گرنے سے جاں بحق، بچاتے ہوئے نوجوان بھی چل بسا

Feb 16, 2025 | 22:27:PM
پتوکی،کھلے مین ہول میں خاتون  گرنے سے جاں بحق، بچاتے ہوئے نوجوان بھی چل بسا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اکمل ) پتوکی چونیاں روڈ پر  ایک خاتون سمیت 2 افراد  کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیو 1122 کیجانب سے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پتوکی چونیان روڈ پر امام بارگاہ چوک کے قریب ایک خاتون کھلے مین ہول میں گرگئی، عینی شاہدین کے مطابق خاتون کو بچانے کے لیے 2 راہگیر نوجوان بھی گٹر میں کود گئے، مین ہول میں اترنے والے نوجوان بھی  پھنس گئے جن کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور دونوں نوجوانوں کو  انتہائی نازک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا جہاں خاتون اور ایک نوجوان دم توڑ گئے جبکہ ایک نوجوان کو لاہور ریفر کر دیا گیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عنایت بی بی اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔اہل علاقہ اور ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے بلاک کر دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے سابق کپتان روی شاشتری کی تصویر نیشنل اسٹیڈیم میں لگا دی گئی