بہاولنگر،خراب دودھ پینے سے2بچے جاں بحق

Feb 16, 2025 | 22:51:PM
بہاولنگر،خراب دودھ پینے سے2بچے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سہیل عمران چودھری)بہاولنگر کے علاقے فقیرالی کے نواحی گاؤں 122 سکس آر میں مبینہ طور پر خراب دودھ پینے سے2بچے جاں بحق.

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نواحی گاؤں 122 سکس آر  کی چار سالہ بچی افق  اور چار ماہ کا احمد شامل ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے مبینہ طور پر دودھ پیا اور طبیعت خراب ہو گئی.دونوں بچوں کو فوری طبی امداد کیلئےاسپتال لایا گیا مگر  دونوں معصوم بچے جانبر نہ ہوسکے.  مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشں کے بعد ہی مزید کچھ کہا جا سکتا ہے.

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے سابق کپتان روی شاشتری کی تصویر نیشنل اسٹیڈیم میں لگا دی گئی