بالی ووڈ کی34 سالہ اداکارہ اور کاروباری خاندان کا25 سالہ نوجوان شادی کیلئے ریڈی

Feb 16, 2025 | 23:19:PM
بالی ووڈ کی34 سالہ اداکارہ اور کاروباری خاندان کا25 سالہ نوجوان شادی کیلئے ریڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارت کی ہندی اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ 34 سالہ کیرتی سینن کی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں، تاہم دونوں نے شادی کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  کیرتی سینن  اور ہ کبیر باہیا کی جوڑی  کی ایک دوسرے کے ساتھ تفریح مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں،کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عمر میں واضح فرق کے باوجود ان کی کمیسٹری بہت اچھی ہے۔جوڑے نے ممبئی میں بھی ایک خفیہ ملاقات کی تھی اور جیسے ہی دونوں ریسٹورینٹ سے باہر نکلے میڈیا کو دیکھ کر الگ الگ ہوگئے۔ 

ادکارہ کیرتی سینن کے مداح بھی جلد دونوں کی شادی کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔اب لگتا ہے کیرتی سینن کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ اداکارہ کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیرتی سینن اپنے ہونے والے سسرالیوں سے ملنے دہلی پہنچی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ شادی کا اعلان بھی جلد ہی ہوجائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن کیرتی سینن اور کبیر ہابیا نے تاحال اس ملاقات اور اپنی شادی کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سابق کپتان روی شاشتری کی تصویر نیشنل اسٹیڈیم میں لگا دی گئی