بڑی جماعتیں،بڑے امیدوار،لاہور میں کانٹے کا مقابلہ کہاں کہاں ہوگا؟

Jan 16, 2024 | 10:28:AM
ن لیگ ، تحریک لبیک ،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں کے مجموعی طور پر 26 امیدواروں انتخابی مہم کا آغاز کردیا آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اشرف )بڑی جماعتیں،بڑے امیدوار،لاہور میں کانٹے کا مقابلہ کہاں کہاں ہوگا؟پاکستان مسلم لیگ ن ، تحریک لبیک، ،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں کے مجموعی طور پر 26 امیدواروں نے  انتخابی مہم کا آغاز کردیا، آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد بھی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

انتخابی نشانات ملتے ہی امیدواروں نے انتخابی دفاتر قائم کرلئے، ووٹرز سے رابطے تیز کردیئے انارکلی ،ہال روڈ ، بیڈن روڈ ، ٹیمپل روڈ کے مسائل حل کروانے کے دعوے امیدواروں کے علاقے کےووٹرز کے مطالبات پورے کرنے کے وعدے سڑکیں، گلیاں امیدواروں کے انتخابی بینرز و فلیکسز سے تاحال سج نہ سکیں۔

 لیگی امیدوار میاں مرغوب نے انتخابی نشان ملتے ہی ووٹرز سے رابطوں میں تیزی کردی ،ٹی ایل پی امیدوار شہزاد یوسف کے کرین کے ساتھ ووٹروں سے رابطے جاری ،آزاد امیدوار زبیر خان نیازی کے ووٹرز ،سپورٹرزبھی کامیابی کے لئے متحرک ہیں اور نظر بند یاسمین راشد کے ووٹرز ،سپورٹرز انتخابی نشان کوئین کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں پی پی امیدوار سیدشاہد عباس کاظمی نےانتخابی نشان تیر کے ساتھ مہم شروع کردی۔

جماعت اسلامی کے امیدوار محمد منیر انتخابی نشان ترازو کیساتھ انتخابی میدان میں آگئے،عوامی تحریک کے صدام حسین ناصر انتخابی نشان موٹر سائیکل کے ہمراہ مہم چلانے لگے اور جے یو آئی کے امیدوار محمد ہاشم انتخابی نشان کتاب کیساتھ الیکشن مہم میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سب پلان ناکام ،سپریم کورٹ سے کیس واپسی کی اندرونی کہانی کیاہے؟

نظریہ پاکستان کونسل کےامیدوار کاشف علی کے انتخابی نشان ٹینک کے ہمراہ ووٹرز سے رابطے جاری،پاکستان مرکزیاتی مسلم لیگ انتخابی نشان کرسی کے ساتھ الیکشن مہم چلا رہے ہیں،آزاد امیدوار امیر معصب انتخابی نشان ائیر کنڈیشنر کے ساتھ انتخابی میدان میں موجود ہیں،انیس احمد خان لودھی انتخابی نشان لیپ ٹاپ کے ساتھ انتخابی مہم جاری،آزاد امیدوار آغا محمود الحسن لودھی انتخابی نشان پھول کے ساتھ جیت کیلئے پرعزم ہیں،حافظ عدنان منیر انتخابی نشان ائیر کولر کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور آزاد امیدوار حمزہ مرغوب انتخابی نشان جہاز پر جیت کے لئے پرعزم ہیں۔

خواجہ عامر رضا انتخابی نشان کلاک کے ساتھ انتخابی مہم چلانے لگے،آزاد امیدوار خرم ریاض انتخابی نشان بنچ ، شاہد منیر ملک انتخابی نشان چار ہائی کے ساتھ میدان میں ہیں،آزاد امیدوار شہناز کنول انتخابی نشان مالا ، عظیم اعجاز انتخابی حقہ کے ساتھ مہم چلانے لگے،فائز خان انتخابی نشان دروازہ ، محمد آجاسم شریف انتخابی نشان چڑیا کیساتھ جیت کیلئے پرعزم ہیں،آزاد امیدوار محمد اویس چیمہ انتخابی نشان نلکا کے ساتھ انتخابی مہم جاری،محمد امان اللہ خان انتخابی نشان تمغہ کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں،آزاد امیدوار محمد توقیر انتخابی نشان بھیڑ کے ساتھ میدان میں آ گئے،اورمحمد سلطان انتخابی نشان ٹیبل کے ساتھ باقی امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے گنگارام وجنرل ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا