تھانہ کلچرمیں تبدیلی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)تھانہ کلچرمیں تبدیلی کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اقدام اٹھا لیا، اب مقدمات درج کروانے کےلئے درخواستوں کا جھنجٹ ختم کردیا گیا۔
سیف سٹی حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں اب پولیس کی ہیلپ لائن ون فائیو پر کی جانے والی کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائےگا،کالر کی شکایت کو فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں ادراج کرلیا جائےگا۔
حکام کے مطابق کالر تھانے میں جاکرمتعلقہ تمام تفصیلات فرنٹ ڈیسک پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں شامل کروائےگا اور کالر کا متعلقہ تفتیشی کال اور شکایت کے درست ہونے پر آن لائن ہی تمام حقائق درج کرےگا،کالرکی درست شکایت پر ایس او پیز کے مطابق مقدمہ درج کیا جائےگا اور غیر متعلقہ کال کو متعلقہ تفتیشی افسر داخل دفتر کردےگا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام عورت کو کس چیز کی اجازت دیتا ہے؟ سپریم کورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا
سیف سٹیز حکام کا کہناہے کہ ون فائیو کی کال پرای ٹیگ سے مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات کم ہوں گی اور شہریوں کی مقدمات کے عدم اندراج کی شکایت کا ازالہ ہوسکے۔
حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر ایم ڈی سیف سٹیز کی جانب ابتدائی طورپرپنجاب بھر میں ون فائیو کی کالز پر ای ٹیگنگ کا پراسس شروع کردیا گیا۔