(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کا مختلف محکموں کےآڈٹ کاحکم۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پنشن فنڈسمیت مختلف اتھارٹیزکا آڈٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، ٹیکس بک بورڈاورایجوکیشن اینڈونمنٹ فنڈکابھی آڈٹ ہوگا، حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اہم فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ کے لیے پرائیویٹ فرموں کی مدد لی جائے گی،اتھارٹیزکےآڈٹ میں انتظامی اورمالی آڈٹ شامل ہوگا،پنجاب رولزکےمطابق اتھارٹیزکاآڈٹ کرایاجائےگا،
نگران حکومت نےآڈٹ کیلئے پرائیویٹ فرموں کی منظوری دیدی، پرائیویٹ فرموں کو رقم ادا کرکے آڈٹ کرایا جائے گا ۔
یہ بھی پرھیں: ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ، غربت اور بیروزگاری سے ہے ، بلاول بھٹو