مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ،سپریم کورٹ سے بھی حکم آ گیا

Jan 16, 2024 | 18:40:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ  نے  سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری  کر دیا ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے 6صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا ہے، حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی روکنے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے،عدالت نے کیس کے میرٹس پر تاحال سماعت نہیں کی،جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایت کنندگان کو فریق بنایا جائے،بنچ پر اعتراض سے متعلق جسٹس مظاہر نقوی ترمیمی درخواست جمع کرائیں،ترمیمی درخواست دائر ہونے کے بعد مزید سماعت کی جائے گی،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی جاتی ہے     ۔ 

یہ بھی پڑھیں : روپیہ تگڑا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا

مزیدخبریں