لاہور: جنرل ہسپتال میں 30 سالہ خاتون کے ہاں 4 بیٹیوں کی پیدائش

Jan 16, 2024 | 20:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) لاہور کے جنرل اسپتال میں 30 سالہ خاتون فاطمہ بی بی کے ہاں 4 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

   جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق رائیونڈ کی رہائشی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی 4 میں سے 3 بیٹیاں بالکل صحت مند ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 2 بیٹیوں کا وزن 2 اعشاریہ 2 کلو، تیسری کا 2 کلو اور چوتھی کا وزن 1 اعشاریہ 4 کلو ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ساس بہو کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 1 اعشاریہ 4 کلو وزن والی بچی کمزور ہونے کے باعث نرسری میں داخل ہے۔

خیال رہے کہ فاطمہ بی بی کا اس سے پہلے ایک بیٹا بھی ہے۔