سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان،انٹر بینک میں ڈالر سستا

Jan 16, 2025 | 10:21:AM
سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان،انٹر بینک میں ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 358 پوائنٹس کمی ہوئی جس سے انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 137 کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 495 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:لیسکو میں غضب کرپشن کی عجب کہانی

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹر بینک میں 7 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی۔