پنجاب میں زکوٰۃ کمیٹیوں کا کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر)پنجاب میں زکوٰۃ کمیٹیوں کی جانب سے کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زکوٰۃ کی ادائیگی کیلئے بینکوں کی خدمات بھی زیادہ رقم پر لی گئیں، ایک کروڑ 78 لاکھ روپے روپے زائد ادا کیے گئے، افسران نے نوازی گئی ٹیلی کام کمپنی سے خدمات پر انکم ٹیکس کی کٹوتی بھی نہیں کی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو بھی پنجاب میں زکوٰۃ کی ادائیگی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:لیسکو میں غضب کرپشن کی عجب کہانی
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پانچ مختلف شہروں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں نے 20 کروڑ 19 لاکھ روپے بھی ادا کیے،پنجاب میں زکوٰۃ کمیٹیز کے افسران نے بغیر تصدیق کے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو کروڑوں روپے سے نوازا،پنجاب کے سرکاری ملازمین نے بھی زکوٰۃ فنڈز سے خطیر رقم بٹوریں،استحقاق کے بغیر ہی زکوٰۃ فنڈز سے 318 افراد کو 47 لاکھ 19 ہزار روپے دیے گئے ہیں۔