سلمان خان کا سب سے قریبی دوست دنیا میں نہ رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کا پالتو کتا "ٹورو" چل بسا جس کی خبر اداکار کی دوست اور اداکارہ لولیا ونتور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
لولیا ونتور نے غمزدہ ہوکر سلمان خان کے پالتو کتے کی موت پر لکھا کہ ٹورو کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں سلمان خان کے پالتو کتے کے مختلف کلپس جوڑ کر دکھایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جانوروں سے بہت محبت کرتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے کتے "ٹورو "کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے تھے،انہوں نے ٹورو کو ایک وفادار اور محبت کرنے والا دوست سمجھا۔
یہ بھی پڑھیں:تمام فنکاروں کیساتھ اچھی ہم آہنگی لیکن ماہرہ سے خاص رشتہ ہے،مومل شیخ
سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم "سکندر" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،وہ اس فلم میں رشمیکا مندنا کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کر رہے ہیں،سلمان خان اس فلم میں دو مختلف کرداروں میں دکھائی دیں گے۔