گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری پکڑی گئی

میٹر کا فیزڈیڈ  کیا ہوا تھا،جواد احمد اور ان کی اہلیہ میٹرلے کر بھاگ گئے،لیسکوحکام 

Jan 16, 2025 | 13:26:PM
گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری پکڑی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ مہرین کے بیوٹی پارلر پرچھاپے کے دوران بجلی چوری پکڑی گئی۔

لیسکو رپورٹ کے مطابق لیسکو ایئر لائن سب ڈویژن کی ٹیم نےمعروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ مہرین کے بیوٹی پارلر پرچھاپہ مارا توصارف نےمیٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا ۔

لیسکوحکام کے مطابق چیکنگ کے دوران ہی جواد احمد بھی کالے رنگ کے ڈالے پرموقع پر پہنچے،مزاحمت کے دوران لیسکو ملازمین سے زبردستی میٹربھی چھین لیاگیا جسے جواد احمد اور ان کی بیوی لے کر بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا سب سے قریبی دوست دنیا میں نہ رہا

نواب ٹاون تھانے میں ملازمین پر تشدد اور بجلی چوری کامقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے۔