پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل سے پہلا ٹیسٹ ، ملتان میں ٹرافی کی رونمائی

Jan 16, 2025 | 15:17:PM
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کل سے پہلا ٹیسٹ ، ملتان میں ٹرافی کی رونمائی
کیپشن: پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی تصویر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،19 ویں ٹیسٹ سیریز ٹرافی  کی رونمائی کر دی گئی ، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل 17 جنوری بروز جمعہ سے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے ۔

ٹرافی کی رونمائی کے  موقع پر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے، ہوم کنڈیشنز میں ٹیسٹ سیریز کی بہت اہمیت ہے، شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں اور مزید کھیلیں،انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کے لیے 3 سپنرز اور ایک فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10، شین واٹسن کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بائے بائے

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر جبکہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔