تمام زخمیوں اور شہدا کی فہرست موجود ہے، ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کرینگے،صاحبزادہ حامد رضا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اپنے تمام زخمیوں اور شہدا کی فہرست موجود ہے ،ہمارے لوگ گن شاٹ سے زخمی ہوئے ہیں ہمارے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ ہے ۔ ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کریںگے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گولیاں آپ لوگوں نے چلائی ہیں، آپکو جواب دینا ہو گا ،آپ کمیشن بنائیں ہم تمام تر ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کریںگے ،آپ معصوم مت بنیں، آپ کمیشن بنائیں سب کچھ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے تمام زخمیوں اور شہدا کی فہرست موجود ہے۔آپ کمیشن بنائیں ہم تمام تر ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کریں گے،چئیرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ہم یہ لسٹیں آپکو نہیں دینی بلکہ کمیشن میں دینی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی