کراچی میں 14 سالہ بچی سے متعدد بار اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ

Jan 16, 2025 | 21:25:PM
کراچی میں 14 سالہ بچی سے متعدد بار اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی شہر میں ایک  دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں زمین پھٹی نہ   آسمان گرا، 14 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کردی گئی ، والد نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کر دیا گھر کے کام کاج کروانے کے لئے بچی کو والد سے خریدا گیا گھر کے افراد 14 سالہ بچی کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتے رہے

سٹی 21 کی  رپورٹ کے مطابق کراچی شہرمیں ایک 14سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، والد نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کر دیا، ایک گھر  کے لوگوں نے کام کاج کروانے کے لئے بچی کو والد سے خریدا  اور گھر کے افراد 14 سالہ بچی کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتے رہے۔ متاثرہ بچی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملزمان میرے منہ میں کپڑا ٹھوس دیتے تھے اوراس کے بعد میرے چہرے پر کمبل ڈال دیتے تھے ۔ 
سٹی 21 نیوز سے بات کرتے ہوئے بچی کی ماں نے اپیل کی ہے ہم کو انصاف دلایا جائے، کراچی کے مقامی ہسپتال کے انچارج شعبہ امراض نسواں پروفیسر انجم رحمان کا کہنا تھا کہ کمسن بچی کل ہمارے  پاس بی پی اور پلس لس کے ساتھ آئی تھی، بچی کو فوری طبی امداد فراہم کرکے آئی سی یو میں داخل کرایا، بچی کی حالت انتہائی تشویشاک تھی، وینٹی لیٹر کی بھی ضرورت پڑسکتی تھی، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ پوری رات بچی کو دورے پڑتے رہے ،حالت بھی تشویشناک رہی لیکن اب کچھ بہتر ہے۔پروفیسر انجم رحمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بچی کے ساتھ متعدد بارجنسی زیادتی ہوئی ہے۔بچی کو تمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں،تحقیقات کرنے کا کام پولیس اور ایم ایل اوز کا ہے۔پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف کے گھر کے اندر سے حملہ آور کو داخل ہونے میں مدد ملی، پولیس کا انکشاف