پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، قطرے ضرور پلوائیں، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2024 کے دوران 73 پولیو کیسز منظر عام پر آئے۔
رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے حکام نے پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں ہیں جس کے مطابق پاکستان میں سال 2024 کے 73 پولیو کیسز سامنے آئے، سال 2024 کے دوران ٹھٹہ کے علاقے سے پولیو کے پہلے کیس کی اطلاع ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کیس سیمپلز 10 دسمبر کو لئے گئے، لہٰذا یہ 2024 کے کیسز میں شمار ہو گا۔
حکام نے یہ بھی کہاہے کہ ملک میں رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا انعقاد فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا، والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں 14 سالہ بچی سے متعدد بار اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ