مراکش کشتی حادثہ، مرنے والے پاکستانیوں کی حتمی تعداد بتانا قبل از وقت ہے،رابعہ قصوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مراکش میں پاکستانی سفارتخانہ کی ناظم الالمور رابعہ قصوری نے کہا ہم مقامی حکام سے کشتی حادثہ پر رابطے میں ہیں،پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے حکام بھی جاے حادثہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں،ابھی کشتی حادثہ میں مرنے والوں کی حتمی تعداد بتانا قبل از وقت ہے۔
رابعہ قصوری کا کہنا ہے کہ مراکشی حکام نے واقعہ میں 10 پاکستانیوں کے مرنے کی اطلاع دی ہے،مراکشی حکام کی جانب سے مہیا کردہ فہرستوں کا جائزہ لے رہے ہیں،مراکشی حکام نے 35 کے قریب پاکستانیوں کے بچنے کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی حکام سے کشتی حادثہ پر رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے حکام بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں،ابھی کشتی حادثہ میں مرنے والوں کی حتمی تعداد بتانا قبل از وقت ہے،مراکشی حکام نے واقعہ میں 10 پاکستانیوں کے مرنے کی اطلاع دی ہےمراکشی حکام کی جانب سے مہیا کردہ فہرستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ناظم الالمور رابعہ قصوری نے بتایا کہ مراکشی حکام نے 35 کے قریب پاکستانیوں کے بچنے کی اطلاع دی ہے،مراکشی حکام کے مطابق بچنے والے پاکستانی دکھلہ کے قریب ایک کیمپ میں موجود ہیں،بچنے والے پاکستانیوں کے کوائف جمع کر رہے ہیں اور بچنے والوں میں بھی ابھی پاکستانیوں کی شہریت کی تصدیق باقی ہے،مزید تفصیلات موصول ہونے پر آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، قطرے ضرور پلوائیں، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا