(24 نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں جلدننھے مہمان کی خبروں پر ان کے شوہر نے وکی کوشل نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ تاحال ان کے پاس بتانے کیلئے ایسی کوئی خوشخبری نہیں ہے ، یہ سب افواہیں ہیں ان پر یقین نہ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق 36 سالہ وکی کوشل ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران وکی اور انکی اہلیہ کترینہ کیف نے جمعہ کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ممبئی میں شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی،اس موقع پر کترینہ کی ظاہری کیفیت پر انکے امید سے ہونے کی افواہ نے ایک بار پھر زور پکڑا لیکن جب وکی سے 16 جولائی کو کترینہ کی سالگرہ کے حوالے سے پلان پوچھا گیا اور کہا گیا کہ وہ گڈ نیوز کب دینگے؟ تو انکا کہنا تھا کہ کترینہ کی سالگرہ ایک خصوصی دن ہوتا ہے، پلان یہی ہے کہ کچھ اچھا وقت اکٹھے گزاریں گے کیونکہ کافی وقت سے فلم کی پروموشن چل رہی ہے اور وہ بھی سفر کر رہی ہیں۔ اور جو گڈ نیوز کی آپ نے بات کی ہے وہ جب آئے گی تو شیئر کریں گے، فی الحال صرف افواہ ہے حقیقت کچھ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوناکشی سنہا ہنی مون پر اکیلے فلپائن پہنچ گئیں،لیکن کیوں ؟اہم وجہ سامنے آگئی