’غزہ میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہی‘پانچ دنوں میں 300معصوم فلسطینی شہید

Jul 16, 2024 | 12:17:PM
’غزہ میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہی‘پانچ دنوں میں 300معصوم فلسطینی شہید
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ ایک بار پھر لہو لہو،پانچ دنوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ غزہ میں کوئی بھی جگہ اب محفوظ نہیں رہی، ہر علاقے میں رہائشیوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے،جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کے لیے فریقین کو سیاسی جرات اور عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 5 دنوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ضرورپڑھیں:عمان : مجلس کے دوران دہشتگردوں کا حملہ، 5 افراد جاں بحق،15 زخمی

دوسری جانب لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں پر تین حملوں کا دعویٰ کیا ہے،غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 88 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔