(ویب ڈیسک)رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور قانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہد کیا۔
شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ یہ ذمے داری استحقاق اور بوجھ دونوں ہے، اس ذمے داری سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے،عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:’غزہ میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہی‘پانچ دنوں میں 300معصوم فلسطینی شہید