صنم جاوید فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد منتقل

Jul 16, 2024 | 14:26:PM
صنم جاوید فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید کو فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خاتون رہنما اور ان کے اہلخانہ کی مہمان نوازی کی گئی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور صنم جاوید کے والد اور شوہر سے رابطے میں تھے۔

ذرائع کے مطابق  جب تک ہائیکورٹ کی جانب  سے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر جانے کی اجازت نہیں ملتی وہ یہی مقیم رہیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں؛پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیساتھ صنم جاوید کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔