کراچی اسپیشل برانچ نےبم ڈسپوزل اسکواڈ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(معراج اختر)کراچی اسپیشل برانچ نےبم ڈسپوزل اسکواڈ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ۔
پاکستانی ماہرین کی جانب سے بنایا جانے والا ای او ڈی روبوٹ بی ڈی ایس کو مل گیا،نمائش چوک پر بی ڈی ایس کی جانب سے روبوٹ کی کارکردگی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا ہے کہ ای او ڈی روبوٹ کو حیدر تھری کا نام دیا گیا ہے۔سعید عباس کا کہنا تھا کہ روبوٹ کوریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے،حیدر تھری بم کو تلاش کرنے کے ساتھ اسے ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ضرورپڑھیں:قتل حسینؓ اصل میں مرگ یزید ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
اس میں جدید کیمرے بھی نصب ہیں جو لمحہ بہ لمحہ ریکارڈنگ کرتے ہیں،روبوٹ کی کارکردگی کنٹرول پینل پر مانیٹر کی جاتی ہے۔