عالمی ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اشارہ دیدیا

Jul 16, 2024 | 16:18:PM
عالمی ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اشارہ دیدیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کی بہتری کا اشارہ دیدیا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف  سے معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے عالمی فنڈنگ بہتر ہوگی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ایجنسیز اور دیگر ممالک پاکستان کو فنڈ فراہم کریں گے،موڈیز کے مطابق  آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کو ٹیکسز سے متعلق مشکل فیصلےکرنا ہوں گے، کمزور گورننس حکومتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

ضرورپڑھیں:کراچی اسپیشل برانچ  نےبم ڈسپوزل اسکواڈ  میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈزاور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا۔قرض پروگرام کی مالیت 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ اس کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا، اسٹاف سطح کے طے پانے والے معاہدے کی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری لی جائے گی جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے اس سلسلے میں اپنا اعلامیہ بھی جاری کردیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف مشن نے 13 مئی سے 23 مئی تک پاکستان کا دورہ کیا، آئی ایم ایف مشن نے دورہ پاکستان اور بعد میں ورچوئل مذاکرات کیے، ان کے تحت پاکستان ٹیکس کا دائرہ کار بڑھائے گا،ٹیکس چھوٹ ختم کرے گا۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں منصفانہ اضافہ کیا جائےگا، زراعت، ریٹیل اورایکسپورٹ سیکٹرزکو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔