بنگلہ دیشی وزیراعظم کے ’چپڑاسی‘ کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ برآمد ہونے کا انکشاف

Jul 16, 2024 | 17:21:PM
بنگلہ دیشی وزیراعظم کے ’چپڑاسی‘ کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ برآمد ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد  کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ بنگلہ دیشی ٹکہ برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

بنگلہ دیشی  اخبار ’ڈھاکہ ٹربیون ‘ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کرپشن کیخلاف ایکشن کا آغاز کیا ہے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز انکشاف کیا کہ ان کے ایک پرانے چپڑاسی کے پاس اس وقت 400 کروڑ  روپے موجود ہیں ، حسینہ واجد نے مزید انکشاف کیا کہ وہ شخص اب ہیلی کاپٹر کے بغیر  سفر نہیں کرتا ، بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے خود ہی سوال اٹھایا کہ اس کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی ؟

اس انکشاف کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، ان کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلقہ کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا،دوسری جانب جہانگیرعالم کا مؤقف سامنے آیا ہے، انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وزیر اعظم ان کی طرف اشارہ کر رہی تھیں،ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے کرپشن نہیں کی ’میرے تو پورے خاندان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہو گا اور میرے پاس جو کچھ ہے میں نے ٹیکس فائل میں اس کا ذکر کیا ہے۔‘تاہم اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ،نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نے نئی منطق دیدی

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کا ایک ٹکہ پاکستانی 2.37 روپے کے برابر ہے اس طرح بنگلہ دیشی یہ رقم اگر پاکستانی روپے میں منتقل کریں تو یہ 9 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: