ہربھجن، یوراج اور سریش رائنا سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف ایف آئی آر درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوراج سنگھ سمیت ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے والے متعدد بھارتی کھلاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپیئنز کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور رائنا لنگڑاتے ہوئے اور پیٹھ کو مضحکہ انداز میں پکڑتے ہوئے دکھائی دیے گئے،ویڈیو میں کرکٹرز کا کہنا تھا کہ 15 روزہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوران جسم کی توبہ توبہ ہوگئی، ہر حصہ زخموں سے چور چور ہے۔
نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو شکایت درج کرائی ہے۔
معذور کارکنان کی تنظیم نے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے معذوروں کے لیے شرمناک قرار دیا۔ دریں اثناء ہربھجن سنگھ نے اپنے رویے پر معذرت کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے ’چپڑاسی‘ کے اکاؤنٹ سے 400 کروڑ برآمد ہونے کا انکشاف