(روزینہ علی )گرمی کی شدت سے بے حال شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنائی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں /جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
خیبرپختونخواکے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم دیر، سوات ،چترال، کوہستان ، شانگلہ ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور، خیبر، مہمند،باجوڑ، مردان، پشاور، کرم ، بنوں، کوہاٹ، کرک اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال ، تلہ گنگ، میانوالی،سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
بلوچستانکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم (شام/رات ) ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل ،خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور اور کیچ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص ،سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ ،کراچی اورسجاول میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی گئی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48، دالبندین 46، لسبیلہ، تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں مسلسل طوفانی بارشیں، سیلاب نے تباہی مچا دی،35 افراد جاں بحق ، 230 زخمی