(24نیوز) افغانستان میں ایک تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی ،حادثے میں 17 مسافر جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں یہ حادثہ دارالحکومت کابل سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے،بس کےحادثے میں17 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،افغانستان میں خراب سڑکوں، خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات عام ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ میں افغانستان صوبے ہلمند میں ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مسلسل طوفانی بارشیں، سیلاب نے تباہی مچا دی،35 افراد جاں بحق ، 230 زخمی