صنم جاوید جیل سے سینیٹ الیکشن لڑیں گی ،کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

Mar 16, 2024 | 19:31:PM
صنم جاوید جیل سے سینیٹ الیکشن لڑیں گی ،کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی سرکردہ خاتون رہنما صنم جاوید کا جیل سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی  اجازت ملنے کے بعد صنم جاوید  نے کاغذات نامزدگی پردستخط کر دیئے  ہیں، پی ٹی آئی رہنما اب جیل میں رہتے ہوئے سینیٹ الیکشن لڑیں گی۔

 دوسری جانب سینیٹ کی 12 سیٹوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی  منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے  ٹربیونل  تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

ٹربیونل ریٹرننگ افسران کیجانب سے امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں کی سماعت  کرے گا، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن ایپلٹ ٹربیونل کے لیے نامزد،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جسٹس شاہد بلال حسن کا نام ایپلٹ ٹربیونل کے لیےالیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، گریڈ 21 کے آفیسر عرفان احمد نیازی پہلے ہی رجسٹرا ٹریبونل  لاہور ہائیکورٹ تعینات ہیں،اپلیٹ ٹربیونل ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو برقرار یا کالعدم قرار دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس ، 10 سال بعد فیصلےسے سب حیران