صحافی اسد طور کو جیل سے رہا کردیا گیا

Mar 16, 2024 | 20:18:PM

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد کی عدالت نے صحافی اور یوٹیوبر اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئےعدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کےعوض انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا  جس پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی جانب سے بھی اسد طور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ، عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کےعوض اسد طور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ، اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی جانب سے بھی اسد طور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی۔

اسد طور کے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت ، ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر سیداشفاق حسین شاہ عدالے کے روبرو پیش ہوئے ، اسد طور کے وکلاء نے عدالت میں سپریم کورٹ کی آبزرویشن جمع کروائی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یہ آبزرویشن درست ہے ؟ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں یہ آبزرویشن درست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید جیل سے سینیٹ الیکشن لڑیں گی ،کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے

مزیدخبریں