(ویب ڈیسک) معروف اداکار عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ مسجدنبوی میں حاضری دی ہے جس کی تصویر بھی انہوں نے شیئرکی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرباصلاحیت اداکار نے انسٹا اسٹوری کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
اداکار نے اپنے بیٹے روہان عمران کے ساتھ مسجدِ نبویﷺ کے سامنے سے تصویر شیئر کرتے ہوئےانسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ "بلاوا آیا ہے"۔
عمران اشرف نے چند اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے ہمراہ سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب اور وقار ذکاء بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ نصیبو لال کی شوہر سے مبینہ لڑائی کے بعد صلح ہوگئی
عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020ء میں بیٹے روہان عمران اشرف کی پیدائش ہوئی تھی۔