روسی انفلوئنسراپنی گاڑی سمیت قبر میں زندہ دفن: ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرشہرت حاصل کرنے کی دوڑ میں روسی انفلوئنسر ایوگینی چیبوٹاریو کو مرسڈیز کار سمیت قبر میں دفن کردیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔
ایوگینی چیبوٹاریو نے اپنی مرسڈیز گاڑی سمیت خود کو قبر میں دفن کروا دیا۔ ان کی اس حرکت کی ویڈیو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرچکی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوگینی ایک کھودی ہوئی قبر میں اپنی مرسڈیز گاڑی لے کر داخل ہوتا ہے، وہ باہر آنے کی بجائے گاڑی میں بیٹھا رہتا ہے، جبکہ اس کے ساتھی گاڑی پر مٹی ڈالنا شروع کر دیتے ہیں۔
ایک جے سی بی ایکسکیویٹر کی مدد سے گاڑی کو مکمل طور پر زمین کے نیچے دفن کر دیا جاتا ہے،اس سارے منظر کے دوران ایوگینی بالکل پرسکون رہتا ہے، اور کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے، وہ ایک بوتل بھی دکھاتا ہے۔
بہت سے صارفین نے اسے انتہائی بیوقوفانہ اور خطرناک حرکت قرار دیا۔ہے جبکہ کچھ نے یہ سوال اٹھایاہے کہ آخر وہ زمین کے نیچے کیسے سانس لے رہا تھا؟،کئی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ یہ اسٹنٹ کسی بھی لمحے جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جنسی زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا بھارتی وی لاگرحادثے میں ہلاک
ایوگینی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس طرح کے خطرناک اسٹنٹس کی بھرمار ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر شہرت پانے کےلیے کسی بھی حد تک جانے کو تیاررہتا ہے۔
ابھی تک ایوگینی چیبوٹاریو کے خلاف کسی قانونی کارروائی کی اطلاعات نہیں آئیں۔