شام کے شہر لطاکیہ میں بم دھماکا، 5 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

Mar 16, 2025 | 17:36:PM
شام کے شہر لطاکیہ میں بم دھماکا، 5 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک
کیپشن: کباڑ کی دکان میں دھماکا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شام کے شہر لطاکیہ میں بم دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر لطاکیا میں کباڑ کی دکان میں پڑا بم دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں،  واقعے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی مقدونیا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 51 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی