گولارچی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) گولارچی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کھورواہ کے گاؤں انگارو خاصخیلی میں ہوا جہاں راہیماں اور خاصخیلی برادری کے افراد میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا،فائرنگ، لاٹھیوں اور کلہاڑیاں لگنے سے 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی مقدونیا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 51 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی