دشمن کو سرحد پار کرکے نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دینگے، ایاز صادق

Stay tuned with 24 News HD Android App

(نیرعالم)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندر آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی آمد ہوئی،سردار ایاز صادق نے سرور شاہدہ کارڈیک میموریل کارڈیک سینٹر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ صحت عامہ کیلئے فلاحی منصوبہ جات خدمت انسانی کا بہترین ذریعہ ہیں،کارڈیک سینئر اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ علاقہ کیلئے بہترین و انسانیت کیلئے نفع بخش ثابت ہو گا ۔
سردار ایاز صادق کا کہناتھا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے،ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں،دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندر آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ، افسوسناک خبر آ گئی
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پرائم منسٹر نے پرسوں تمام پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی میٹنگ طلب کی ہے ،جو لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کو ہوا دے رہے ہیں اس پر افسوس ہوتا ہے ،جو لوگ اس طرح کی سازشیں کر تے ہیں وہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہے ،ان کاکہناتھا کہ اب بھی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے ،نواز شریف کے 2013 سے 2017 تک معشیت کہاں تک پہنچ گئی تھی،ہمارے ریزورز 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔
سردار ایاز صادق نے کہاکہ ایک سال میں پاکستان مستحکم ہوا انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی بھی یہ کہہ رہی ہے ،اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں پچھلے سال 35 ارب ڈالر بھیجے،ان کاکہناتھا کہ پاکستانیوں پر امریکہ سفر کی پابندی لگنے پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا،یہ لوگ اس گروہ سے تعلق رکھنے ہیں جو پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!کباڑ کی دکان میں پڑا بم دھماکے سے پھٹ گیا،ہلاکتیں ہی ہلاکتیں