پشاور میں کھلونا بندوق، فائرکریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

Mar 16, 2025 | 20:45:PM
پشاور میں کھلونا بندوق، فائرکریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور میں کھلونا بندوقوں اور فائر کریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے مطابق امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمے کا اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذکرنے کا اعلان