صدر مملکت کی 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں شرکت

Mar 16, 2025 | 21:13:PM
صدر مملکت کی 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

آصف علی زرداری نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم ڈی ایس کو قائدِاعظم گولڈ کپ 2025 کی ٹرافی پیش کی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ اور لاہور پولو کلب کے سینئر عہدیداران بھی موقع پر موجود تھے

62ویں اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں مختلف مکتبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فائنل کے اختتام پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر کیٹیگریز میں بھی ایوارڈز تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج یہ حالات ہے،علی امین گنڈاپور