ٹام کروز خود سے 26 سال چھوٹی اداکارہ کو ڈیٹ کرنے لگے

Mar 16, 2025 | 22:32:PM
ٹام کروز خود سے 26 سال چھوٹی اداکارہ کو ڈیٹ کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکار ٹام کروز اور اداکارہ و ماڈل آنا دے آرماس ایک دوسرے کے عشق میں دیوانے نظر آ رہے ہیں، ویلنٹائن ڈے کے بعد یہ جوڑا لندن میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

'پیپل میگزین' کے مطابق دونوں اداکار 14 مارچ کی شام لندن ہیلی پورٹ پر ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے نظر آئے،62 سالہ ٹام اور 36 سالہ آنا نے آرام دہ اور سادہ لباس کا انتخاب کیا، جو ان کی بے فکری اور خوشگوار موڈ کی عکاسی کر رہا تھا،ٹام کروز نے کالی جینز اور براؤن بٹن ڈاؤن شرٹ پہنی جبکہ آنا نے کلاسک بلیک ٹرنچ کوٹ کو سفید ٹی شرٹ، جینز اور اسٹائلش سفید اسنیکرز کے ساتھ پہنا،دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا اور وہ ہیلی پورٹ کے عملے کے ساتھ بات چیت اور ہنسی مذاق کرتے رہے۔ اس سے قبل بھی انہیں جمعرات کے روز اسی ہیلی پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

 ٹام اور آنا کے تعلقات کی افواہیں پہلی بار ویلنٹائن ڈے ویک اینڈ پر اس وقت گردش کرنے لگیں جب انہیں پہلی بار ایک ساتھ تصویروں میں دیکھا گیا،دونوں کو لندن کے سوہو علاقے میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں آنا ریسٹورنٹ سے ٹیک آؤٹ کے بیگز اٹھائے ہوئے تھیں، دونوں نے کچھ دیر کے لیے مداحوں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں،نہ تو ٹام کروز، جو حالیہ مہینوں میں انگلینڈ میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور نہ ہی آنا دے آرماس نے ان افواہوں پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

چند دن بعد، میڈرڈ میں چہل قدمی کے دوران، جب ایک رپورٹر نے آنا سے پوچھا کہ ان کی ٹام کے ساتھ ملاقات ذاتی تھی یا کام سے متعلق؟ تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔،آنا اس سے قبل 2023 میں ٹنڈر ایگزیکٹیو پال بوکاڈاکیس سے تعلق میں رہی تھیں اور 2020 سے 2021 کے درمیان بین ایفلیک کو بھی ڈیٹ کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش نے یزویندر کو اپنا ہیرو بننے کی پیشکش کردی