انڈین اداکارہ حنا خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

کیپشن: تصویر، انسٹا گرام
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
گزشتہ سال حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔
اب حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
اداکارہ نے عمرہ ادائیگی کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔
شیئر کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہی ہیں۔
انہوں نے تہجد اور فجر کی نماز مسجد الحرام میں ادائیگی کا بھی بتایا اور اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف فلموں میں آئٹم سانگز کے حق میں بول پڑیں