عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے تاریخ بتا دی

May 16, 2023 | 09:44:AM

(ویب ڈیسک)مصرکے ماہر فلکیات نے فلکیاتی حسابات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تاریخ بتادی ۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا ہے کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینہ اگلے اتوارکو شروع ہوگا اور  یہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتاہے،ڈاکٹر جاد القاضی کے مطابق اس صورت میں عید الاضحیٰ 27 جون کو ہوگی۔

ماہر فلکیات نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائےگا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہےگا۔

 خلیجی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، امارات و متعدد عرب ممالک میں ذوالحجہ کا چاند 18 جون کو دیکھا جاسکے گا، عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے، خلیجی ماہرین فلکیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ علم فلکیات کے حساب سے 19 جون کو ذوالحجہ کی یکم تاریخ ہوگی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور بروز بدھ عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 28 یا 29 جون کو منائے جائے گی، عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یکم ذی الحج 18 یا 19 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہ روزہ اورکزئی سپرلی میلہ اختتام پزیر ہو گیا

مزیدخبریں