چائے کے پیسے کیوں مانگے؟گاہک اور ہوٹل انتظامیہ میں لڑائی،10 افراد زخمی

May 16, 2024 | 10:13:AM

(عبدالخالق مغیری)لاڑکانہ میں چائے کے پیسے مانگنے پر جھگڑا  جس کی وجہ سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔

 چائے کے پیسے مانگنے پر ہوٹل انتظامیہ اور گاہک کے درمیان میں لڑائی اس قدر شدید ہوئی کہ جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر تھپڑ، مکے، لاٹھی اور کرسیاں چلا دیں، دونوں فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران علاقہ میدان جنگ ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران لاٹھی ڈنڈے لگنے کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

مزیدخبریں