خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ،بھائی جیسا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، وزیراعظم آزادکشمیر

May 16, 2024 | 17:46:PM

(24 نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق کاکہنا ہے کہ آزادکشمیر کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور کابینہ کا23 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے، کشمیریوں کا پاکستان سے ایک مضبوط اور لازوال رشتہ ہے ،پاکستان سے رشتہ ایک بڑے بھائی جیسا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزراءامیر مقام، رانا تنویر حسین،محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ،موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور نے شرکت کی ،وزراءحکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید،احمد رضا قادری، عبدالماجد خان،راجہ محمد صدیق، چودھری محمد اسماعیل، ظفراقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی،محمداکمل سرگالہ،جاوید بٹ، چودھر ی اظہر صادق ،سردار میر اکبر،نثار انصر ابدالی، چودھری قاسم مجید،عاصم شریف ،سردار جاوید ایوب نے شرکت کی ۔چودھری اخلاق،اکبر ابراہیم، امتیاز نسیم، پروفیسر تقدیس گیلانی،چیئرمین وزیر اعظم معائنہ وعلمدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ،مشیرحکومت نثارہ عباسی نے شرکت کی ،معاونین خصوصی صبیحہ خانم، نبیلہ ایوب, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور کابینہ کا23 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے، کشمیریوں کا پاکستان سے ایک مضبوط اور لازوال رشتہ ہے ،پاکستان سے رشتہ ایک بڑے بھائی جیسا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا، وزیراعظم پاکستان نے دو دن پہلے میٹنگ میں پیکیج دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہو گیا۔
چودھری انوارالحق نے کہاکہ منگلا ڈیم کے متاثرین کا مسائل اور رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر التواءمیں ہیں ، نیلم جہلم منصوبے کا معاہدہ اور واٹر یوز چارجز کے معاملات بھی التواءمیں ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے، ایک سال میں ایک گاڑی بھی نہیں خرید کی گئی، 10 ارب سے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا، اس سے بیوہ، یتیموں، بے سہارا، طلاق یافتہ اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے3 ارب روپے کی لاگت سے فنڈ قائم کر رہے ہیں ،انڈوومنٹ فنڈ کے تحت ان کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پیشی براہ راست نشر کیوں نہیں ہوئی؟

مزیدخبریں